14 جنوری 2013 - 20:30

شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے اخضر ابراہيمي نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات ميں آئندہ صدارتي انتخابات ميں حصہ لينے سے متعلق انکي رائے دريافت کي ہے.

ابنا: صدر بشار اسد نے اخضرابراہيمي کي طرف سے صدارتي انتخابات ميں حصہ لينے کے تعلق پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا کہ ان  کے لئے منصب صدارت اہم ہے تاہم  عوامي مطالبات اور ملکي مفادات کا تحفظ ان کے لئے سب سے زيادہ اہم ہے-ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بشار اسد نے اخضر ابراہيمي پر واضح کرديا ہے کہ وہ ملک کي کشتي کو ڈوبتے ہوئے چھوڑ کر نہيں جائيں گے  دريں اثناء شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے کہا ہے ترکي اور قطر  شام ميں لڑنے والے مسلح گروہوں کي حمايت سے دستبردار ہونے کو تيار نہيں ہيں-دمشق پوسٹ کے مطابق موثق ذرا‏ئع نے بتايا ہے کہ اخضر ابراہيمي نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ اپني حاليہ ملاقات ميں ان سے کہا ہے کہ قطر اور ترکي مسلح گروہوں کي حمايت ترک کرنے پر تيار نہيں ہيں- انہوں نے يہ بھي کہا کہ وہ اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے ذريعے بھي شام اور ترکي کو اس بات پر راضي نہيں کرسکتے کہ وہ شام ميں مسلح گروہوں کي حمايت ترک کرديں-

.......

/169